امریکہ کا شام کیلئے720 ملین ڈالر امداد کا اعلان

September 27, 2020

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے شامی تنازع میں انسانی بنیادوں پر 720 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب سیکرٹری سٹیفن بیگن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران بتایا کہ امریکہ جنوبی سوڈان کے لیے بھی فنڈز مہیا کرے گا۔ یو ایس ایڈ نے بھی انسانی بنیادوں پر جنوبی سوڈان کے لیے ایک سو آٹھ ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نائیجر اور مالی کے خطوں کے لیے بھی امریکی امداد مہیا کی جائے گی۔امریکی بیان کے مطابق شام کے لیے اس تازہ سرمایے کی فراہمی کے بعد اس تنازعے کے آغاز سے اب تک شام کو مہیا کی جانے والی مجموعی امریکی امداد بارہ ارب ڈالر ہو جائے گی۔