آل پارٹی کانفرنس کے انعقاد سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، زاہد مغل

September 27, 2020

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی میزبانی میں آل پارٹی کانفرنس سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے کانفرنس میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کر کے ثابت کر دیا کے پاکستان میں جمہوریت،دفاع، عوام کے مسائل اور استحکام پاکستان کے لیےتمام سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں، نوجوان بلاول بھٹو نے ایک منجھے ہوئے سیاستدان کی حیثیت سے آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کر کے سیاست میں ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاست کو عملی شکل دے دی اور ماضی کے میثاق جمہوریت کو ایک بار پھر زندہ کیا ،جب بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کر کے اس عہد کی تجدید کی تھی کے وہ سیاسی برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاکے لیے ہر قسم کی قربانیاں دی ہیں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے پاور عوامی نمائندوں کے سپرد کرتے ہوئے آئین کو 1973 کی اصل شکل میں بحال کیا، وقت آ گیا ہے کہ اپوزیشن متحد اور منظم ہو کر استحکام پاکستان کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرے۔ انہوں نے پارٹی قیادت بلخصوص نوجوان بلاول بھٹو کو مبارک باد دی جنہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا ہے ۔