آسٹریا : کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے گورنرز کا اجلاس طلب

September 27, 2020

ویانا(نمائندہ جنگ) اسٹریا بھر میں ہفتہ کی صبح تک پچھلے 24گھنٹوں میں 714 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے اور ایک اموات کی واقع ہوئی ہے وفاقی حکومت نے ہنگامی حالات دیکھتے ہوئے گورنروں کو کا اجلاس طلب کیا۔ وفاقی حکومت نے ویانا میں تمام گورنرز سے ملاقات کی اور کرونا بحران کے ساتھ آگے بڑھنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی حکومت نے گورنروں کو فیڈرل چانسلری میں آسٹریا کی موجودہ کورونا صورتحال کے بارے میں بات کرنے کے لئے مدعو کیا۔ یہ اجلاس اب تک کئے گئے اقدامات اور ممکنہ طور پر مزید سختی کے بارے میں تھا۔ ٹیسٹ اور صحت کی ہاٹ لائن 1450 کا انتظام بھی ایک مسئلہ تھا۔ وفاقی حکومت نے حال ہی میں ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ وفاقی ریاستوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے خود اقدامات کریں۔ ووروربرگ ، ٹائرول اور سالزبرگ پہلے ہی قدم اٹھا چکے ہیں اور کرفیو 10 بجے تک لے آئے ہیں۔لوئر آسٹریا میں بھی کرونا اقدامات سخت کردیئے گئے۔وفاقی دارالحکومت ویانا اگلے ہفتے اس کی پیروی کرے گی اور وہ 28 ستمبر کو کیٹرنگ ٹریڈ میں مہمانوں کی رجسٹریشن کروائے گی جس کا مقصد کورونا انفیکشن کی صورت میں رابطہ افراد سے پیروی کرنا آسان بنائے گا۔ اس کے بعد مہمانوں کو اپنا نام ، ٹیلیفون نمبر اور ای میل (اگر دستیاب ہو) درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد اعداد و شمار کو چار ہفتوں کے لئے ذخیرہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم سبسٹیئن کرز ، نائب وزیراعظم ورنر کوگلر ، وزیر صحت صحت روڈولف انسچوبر ، وزیر داخلہ کارل نیہامر اور گورنر کانفرنس کے چیئرمین ولفریڈ ہاسلوئر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس میں اصافہ سے نہ صرف بہت سارے افراد کی صحت کو خطرہ بڑھ رہا ہے بلکہ آسٹریا میں ملازمتوں کو دھچکا لگا ہے اگر ہر فرد حفاظتی اقدامات اور تدابیر میں اپنا حصہ ڈالتا ہے تو ہم دوسرے لاک ڈاؤن کو روک سکتے ہیں۔