سانحہ بلدیہ، فیکٹری مالکان کو معصوم قرار دینا انصاف کا قتل ہے، مزدور رہنما

September 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرپرسن علی انٹرپرائز فیکٹری فائر افیکٹیز ایسوسی ایشن سعیدہ خاتون، جنرل سیکرٹری نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان ناصر منصور، ڈائریکٹر پائیلر کرامت علی، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن زہرا اکبر خان اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اسد اقبال بٹ نے کہا ہے کہ 8سال گزرنے کے باوجود سانحہ بلدیہ کے مزدور شہداء کے لواحقین انصاف کے لیے سرگرداں ہیں، وہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ،فیکٹری مالکان کو معصوم قرار دینا انقصان کا قتل ہے، شہداء کے ورثا اور سانحے کے متاثرین کے ساتھ کام کرنے والی مزدور تنظیموں کا متفقہ موقف ہے کہ اس سانحے میں آگ سے بچنے کے انتظامات انتہائی ناقص تھے۔