آرٹس کونسل، شہید صبغت ﷲ شاہ سے متعلق ڈاکیومینٹری پیش کی گئی

September 27, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حر تحریک کے عظیم ہیرو شہید صبغت اللہ شاہ المعروف (شہید سورھیہ بادشاھ )کی جدوجہداور انگریز سامراج کے مظالم اور حروں کی لازوال قربانیوں پر مبنی ڈاکیومینٹری کراچی آرٹس کونسل کےآڈیٹوریم میں پیش کی گئی جس میں کاشف نظامانی نصرت سحر عباسی ڈاکٹر رفیق بانبھن وریام فقیر اکبر راشدی فقیر جادم منگریو امداد حسینی ڈاکٹر سحر امداد عبدالکریم شیخ ڈاکٹر ایوب شیخ رفیق منگی پروفیسر ناگپال محمد علی وسان ماہی خان وسان ارشد شر بلوچ یونس مہر عبدالکریم شر عاجز جمالی محمد خان منگریو کے علاوہ ادیب ، شاعر وکلاء اور دانشوروں سیاستدانوں نے بڑے تعداد میں شرکت کی ، تقریب میں مطالبہ کیا گیا کہ شہید سورھیہ بادشاھ کی لازوال قربانی پر انہیں قومی ہیرو ڈکلئیر کرکے ان کی قربانیوں کو نصاب میں شامل کیا جائے۔