بھارت، چین سے قرضے لینے کا کیس، انیل امبانی زیورات بیچ کر وکیلوں کی فیس ادا کررہے ہیں

September 27, 2020

نئی دہلی (جنگ نیوز )معروف بھارتی بزنس مین انیل امبانی نے چینی بینکوں سے لیے جانے والے قرض کے معاملے میں جاری مقدمے کی سماعت کے دوران لندن کی عدالت کو بتایا ہے کہ وہ ان دنوں ایک عام سی زندگی گزار رہے ہیں، ان کے پاس صرف ایک موٹر کار ہے اور وکیلوں کی فیس ادا کرنے کے لیے انھیں زیورات فروخت کرنے پڑے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انھوں نے عدالت کو بتایا ہے کہ رواں سال جنوری اور جون کے درمیان انھیں زیورات کی فروخت سے 9.9 کروڑ روپے ملے ہیں اور اب ان کے پاس کوئی ایسی قابل قدر چیز نہیں جس کی کوئی بڑی قیمت ہو۔