کورونا وائرس، 1000میں سے 2.6 مریض جان کی بازی ہار جاتے ہیں، تحقیق

September 27, 2020

کراچی (نیوزڈیسک) کورونا وائرس کے باعث شرح اموات پر مباحثے جاری ہیں، حالاں کہ یہ وبا اب تک دو لاکھ سے زائد امریکیوں کی جان لے چکی ہے۔ وبا کے دوران شرح اموات کا تعین آسان نہیں ہے۔ تاہم، امریکا میں داخلی میڈیسن کی تاریخ میں شائع ہونے والی تحقیق میں اس کی کوشش کی گئی ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوروناوائرس کا شکار ہونے والے 1000 مریضوں میں سے 2.6 مریض جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ جب کہ ہلاک شدگان کی اوسط عمر 76.9 سال ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زائد عمر افراد میں شرح اموات زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کی شرح اموات بھی زیادہ ہے۔