دنیاکے 4ارب لوگ کھانا پکانے پر 24 کھرب ڈالرز سالانہ خرچ کرتے ہیں، عالمی بینک

September 27, 2020

کراچی (نیوزڈیسک) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دنیا کے آدھی آبادی تقریباً 4 ارب لوگ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا پکانے کے لیے 24 کھرب ڈالرز سالانہ خرچ کردیتے ہیں تاہم، یہ صحت ، موسم اور مقامی معیشتوں کو متاثر کررہا ہے۔

رواں ہفتے عالمی بینک کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کھانا پکانے کے لیے نقصان دہ تیل استعمال کرتی ہیں، جس پر حکومتیں غور نہیں کرتیں، حالاں کہ 2030 تک صاف کوکنگ عالمی مقاصد کا حصہ ہے۔