میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی اور کلیپ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیمینار آج ہو گا

September 27, 2020

لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی(جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)اور کلیپ ٹرسٹ کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوان مسکرانا اور بولنا ہر بچے کا پیدائشی حق ہے۔آج 27ستمبر بروز اتوار کوہو گا۔ گیسٹ سپیکرز میںحاجی حنیف طیب (سابق وفاقی وزیر)،حامد میر(تجزیہ نگار)،عطاالحق قاسمی( دانش وروکالم نگار)،سہیل وڑائچ( سینئر تجزیہ و کالم نگار)،مجیب الرحمن شامی(تجزیہ نگار)،پروفیسرڈاکٹر محمود ایاز(پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، سمز)،پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل(وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یو نیورسٹی)،سید ضیاء النور( کنٹری منیجر مسلم ہینڈز پاکستان)،محمد افضل سپرا( چیئرمین ملٹیپل کونسل ،لائنز کلب پاکستان)،زیڈ اقبال احمد(چیئرمین بورڈ آف گورنرزسروسز ہسپتال لاہور)،میاں انجم نثار(صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی)،عرفان اقبال شیخ(صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)،میاں کاشف اشفاق (چیئرمین فیڈک)،عاصم رضا ( چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن)،امجد اسلام امجد(شاعر و دانشور)،مجاہد منصوری(کالم نگار)،عائشہ جہانزیب(ہوسٹ خبرناک جیو پروگرام)،علی میر(خبرناک جیو پروگرام) ،حمیرا خرم،سیف اللہ اعجاز( ڈی جی ای روٹری کلب)،بدر الدین کاکڑ( سینئر نائب صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس)،نعیم بٹ( صوبائی چیئرمین کے پی کے فلور ملز ایسوسی ایشن آف پاکستان)،شا زینہ فاضل (ایڈوائزر چیئرمین TDCP گورنمنٹ آف پنجاب)،خواجہ عدنان ظہیر( ڈی جی ایف ٹی اے)،منظور ملک(سابق صدر چیمبر آف کامرس شیخوپورہ) شامل ہیں،جبکہ حرف آغازپروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض( جنرل سکیرٹری کلیپ پاکستان،صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز،صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پنجاب) اورحرف تشکرمیاں تصدق رسول(صدر کلیپ ٹرسٹ پاکستان)پیش کریں گے۔ سیمینار میںمیزبان و اہتمام و موڈرئیٹرواصف ناگی(صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی،سینئر ایڈیٹر ہیلتھ،ایجوکیشن،کرنٹ افیئر ز وچیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی ،جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) ہونگے۔