ای ٹی او کو اضافی چارج دے دیا گیا

September 27, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ایڈمن انچارج زون ٹو خالد حسین قصوری کو ای ٹی او زون ون اور زون 4 کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔ ای ٹی او ون طارق بھٹی گزشتہ دنوں ریٹائر ہوگئے تھے۔ اس ضمن میں ترجمان محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عارف نیازی نے گزشتہ روز ڈائریکٹر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن خالد حسین قصوری کو دیا۔