ایکسائز آفس آج بھی کھلا رہے گا

September 27, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان آفس سرکاری تعطیل کے باوجود آج بھی کھلا رہے گا اور محکمہ کے تمام شعبہ جات معمول کے مطابق ورکنگ میں رہیں گے ایکسائز ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس میں 25 اور 15 فیصد رعایت کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیئے آج بھی دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے واضح رہے کہ رعایتی پیکج کی مدت 30 ستمبر تک ہے ٹیکس گزار اس سہولت کے ذریعے ٹوکن ٹیکس میں 25فیصد اور پراپرٹی ٹیکس میں 15فیصد رعایت سے بھرپور فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔