اسلامی نظام مسائل کا حل،فوری نافذ کیا جائے، جمعیت نظریاتی

September 27, 2020

کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارشاہ چشتی، قاری محمد اکمل ودیگر نے کہاہے کہ معاشی نظام کوسود کی لعنت سے چھٹکارا دلانا ہوگا۔ ریاست مدینہ کے دعویدار ملک سے سودی نظام کو ختم کرکے اسلامی معاشی نظام کو رائج کریں۔ملک میں اسلامی نظام حیات کو اس کی روح کے مطابق نافذ کردیا جاتا تو پاکستان اسلام کے عادلانہ نظامِ حیات کی بدولت ایک مکمل فلاحی ریاست کے طور پر سامنے آتا لیکن بدقسمتی سے ملک کو آج تک سیاسی معاشی ہر لحاظ سے غلامی کی زنجیروں سے چھٹکارا نہ مل سکا اور اپنی حقیقی منزل سے ہمکنار نہ ہوا۔