بلوچ طلباء کے لئے مختص اسکالرشپس کوختم کیا جا رہا ہے، بی ایس او

September 27, 2020

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ نے کہا ہےکہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچ طلباء کے لئے مختص اسکالرشپس کو بند کرکے بلوچ طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں اسطرح کے منفی حربوں کا مقصد تعلیم یافتہ باشعور نوجوانوں کے تعلیمی سلسلے کو روکنا اور شعور پر قدغن لگانا ہے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو پہلے ہی مفلوج کی گئی ہے اداروں میں سیکھنے کے بجائے صرف مخصوص طریقے سے استحصال کیا جارہا ہے، یونیورسٹیز میںتحقیق و ریسرچ کے حوالے سےبحث و مباحثے پر قدغن لگائی گئی ہے جسکا مقصد شعور کو روکنا و منفی حربوں کو دوام دینا ہے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی کے بعد وہاں بھی بلوچ طلباء کو برداشت نہیں کیا گیا اور اسکالرشپ بند کی گئی، انہوں نےکہا کہ بلوچستان حکومت طلباء کے مسائل سے مکمل طور پر بے خبر ہے ،طلباء کے جائز مسائل پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی، اسکالرشپس بحالی کے حوالے سے بی ایس او ملتان و بہاولپور کے بلوچ طلباء کے احتجاج کے مکمل حمایت کرتی ہے اس حوالے سے بی ایس او کے تمام زونز میں احتجاج کیا جائے گا ۔