کوئٹہ: گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

September 27, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) میجر محمد علی شہید روڈ پر گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس کے مطابق میجر محمد علی شہید روڈ کے علاقے سولہ ایکٹر میں رہائش پذیر محمد رضا نے گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا اطلاع ملنے پر کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔