کوئٹہ سمیت بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا

September 27, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کو موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت29، بارکھان34 ،دالبندین35، گوادر 34 قلات24،خضدار32،لسبیلہ37، نوکنڈی36، سبی 41،تربت41،ژوب33اور زیارت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج اتوار کوبلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔