ہزارہ ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نشے کا عادی شخص ہلاک

September 27, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) ہزارہ ٹائون میں نامعلوم اافراد کی فائرنگ سے نشے کا عادی شخص ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق ہزارہ ٹائون کا رہائشی محمد اسحاق ولد قمبر علی جو نشے کا عادی تھا ہفتے کی صبح نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر بی ایم سی ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔