سابق بھارتی وزیر جسونت سنگھ چل بسے

September 27, 2020

بھارتی حکمراں جماعت کے شریک بانی اور سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ82 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

جسونت سنگھ پچھلے 6 برسوں سے کافی بیمار تھے، بی جے پی کے سینئر لیڈر جسونت سنگھ ، اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وزیر دفاع رہ چکے ہیں ، جبکہ وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں بھی سنبھال چکے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جسونت سنگھ کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔