ماہرہ خان کا مداحوں کیلئے قیمتی پیغام

September 27, 2020

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر اور زندگی سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ہے ۔

ماہرہ خان اپنے نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق نئی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی ایک جھلک پر اُن کے مداحوں کی جانب سے منٹوں میں لاکھوں، ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ جاتے ہیں۔

ماہرہ نے چند ہی منٹوں پہلے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بیرون ملک پیرس میں موجود ہیں۔

ماہرہ خان کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مغربی پرشیئن لباس سفید شرٹ اور جینز میں ملبوس ہیں اور مَسٹرڈ رنگ کی کیپ بھی پہنی ہوئی ہے، ماہرہ خان اپنی تصویر میں بے حد خوبصورت نظرآ رہی ہیں۔


ماہرہ خان کی جانب سے اپنی تصویر پر پرشیئن زبان میں ایک کیپشن بھی دیا گیا ہے ۔

کیپشن میں انہوں نے پرشیئن زبان میں اپنے مداحوں کو زندگی سے متعلق ایک پیغام دیا ہے جس کے معنی کچھ یوں بنتے ہیں کہ ’مصروف ترین زندگی میں جینا مت بھولیں۔‘

ماہرہ خان کی اس تصویر پر چند منٹوں ہی میں ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداح اُن کی پر شیئن لُک کی اور حُسن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔