لاہور: تشدد کے بعد لڑکی کا گلا کاٹنے کی کوشش کا الزام

September 27, 2020

لاہور کے فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر لین دین کے تنازع پر ایک شخص نے گھر میں گھس کر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا کاٹنے کی کوشش کی۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو دی گئی درخواست میں متاثرہ لڑکی کے والد شوکت نے بیٹی پر تشدد کے بعد گلا کاٹنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے درخواست میں کہا کہ ملزم شہروز نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے گلا کاٹنے کی کوشش کی۔

درخواست میں متاثرہ لڑکی کے والد نے اندراج مقدمہ اور ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ لڑکی نے دوسری خاتون کو بیوٹی پارلر کا سامان اُدھار پر دیا تھا، سامان واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

پولیس کے مطابق درخواست مل گئی ہے، تاہم اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔