میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں کئی شہروں میں احتجاج

September 27, 2020


ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا، سینئر صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور

لاہور کے ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافیوں ظہیر انجم، اویس قرنی، عبدالوہاب، فاروق اعوان، منورحسین، محمد علی، افضل عباس، محمد واجد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو رہا کیاجائے، ان کی گرفتاری بلاجواز ہے۔

پشاور

پشاور میں جنگ جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز شریک ہوئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر صحافیوں نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن ملک میں آزادی صحافت کے علمبردار ہیں، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

بہاولپو، نوابشاہ

بہاولپور اور نوابشاہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا، جہاں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔