خیبر پختونخوا: آج کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی، محکمہ صحت

September 27, 2020

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 1259 ہے۔

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے87 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 37 ہزار 704ہوگئی ہے۔

صوبے بھر میں کورونا کے 35 ہزار 951 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔