رینجرز کی جانب سے اندورن سندھ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

September 28, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر اند رونِ سندھ ضلع گھوٹکی کے علاقے گورنمنٹ ہائی اسکول قادر پور،سول اسپتال بستی عنایت شاہ اور ضلع خیر پور کے علاقے چونڈکو میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ترجمان رینجرزکے اعلامیےکے مطابق ڈاکٹرز نے 2,770 مریضوں جن میں خواتین،بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا معائنہ کیااورمفت ادویات فراہم کیں۔