قومی مفادات کیلئے ذاتی مفادکو خاطر میں نہیں لانا چاہیئے، مولانا عون نقوی

September 28, 2020

کراچی(پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ ذاتی مفاد کی خاطر اداروں اور ریاست کو استعمال کرنے کا کسی کو حق نہیں،بعض نا عاقبت اندیش سیاسی و مذہبی رہنما ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا کر ایسی گفتگو کررہے ہیں جس سے ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں اور ہمارے اختلافات ،انتشار اور کمزوریاں دوسروں پر عیاں ہورہی ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ تعمیر وطن کا ہے لہٰذا ہمیں ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفادات کو خاطر میں نہیں لانا چاہیئے کیونکہ ملک اندرونی خلفشار کے ساتھ ساتھ بیرونی دشمنوں کے نشانے پر ہے،افغانستان اور بھارت مسلسل سرحدوں کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلے ۔