عوام کا خون نچوڑنے والے متحد ہوگئے، الطاف شاہد

September 28, 2020

برمنگھم(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ملک توڑنا اورعوام کاخون نچوڑناقابل معافی گناہ نہیں۔ایک جماعت نے پاکستان توڑااوردوسری پارٹی نے مادروطن کو لوٹا جب کہ اس وقت دونوں کی قیادت نیب کے ڈر سے ایک کیمپ میں بیٹھی ہے۔پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کااتحاد فطری نہیں لہٰذا یہ زیادہ دیرتک نہیں چل سکتا۔پی ٹی آئی کے افکاروکردارمیں تضاد ہے۔عمران خان تدبیر کی صلاحیت سے عاری ہیں ۔پاکستان میں اپوزیشن کاکردارصرف ہمارے قائدسیّد مصطفی کمال اداکررہے ہیں لیکن عہدوں پرنیب زدگان کاقبضہ ہے۔پی ایس پی کی سیاسی سرگرمیوں کامحور عوامی مسائل ہیں۔سیّد مصطفی کمال کوتقریرکے ساتھ ساتھ تدبیر کرنے میں بھی مہارت حاصل ہے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کاسونامی تبدیلی سرکار کے ساتھ آیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ادویات کے پرانے نرخ بحال کرے یاپھرحکمران اپنے ہاتھوں سے عوام کوزندہ درگورکردیں۔تبدیلی سرکار نے عوام کیلئے زندگی کو ایک روگ اور بھاری بوجھ بنادیا ،ملک میں خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج زرعی ملک میں آٹانایاب ہوگیا ہے ،کیاحکمران جواب دیں گے اس بحران کے پیچھے کون لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدانتظامی حکمرانوں کی گھٹی میں شامل ہے ،انہیں محشرتک مہلت دے دی جائے توبھی وہ ڈیلیورنہیں کرسکتے ۔