سائیکلنگ کو قومی نصاب میں شامل کرنے کے لئے سپورٹ بڑھ گئی، سروے

September 28, 2020

لندن ( پی اے ) پیرنٹس کی ایک بڑی تعداد چاہتی ہے کہ سائیکلنگ کو قومی نصاب میں شامل کر لیا جائے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پیرنٹس کا یہ مطالبہ چلڈرنز بائیک کی ڈیمانڈ بڑھ جانے کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ ہالفورڈز کا کہنا ہے کہ بائیک ٹریلرز کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہے، ایساہی اضافہ چلڈرنز بائیکس کی سرچ میں ہوا ہے۔2000 پیرنٹس سے کئے جانے والے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر پانچ میں سے چار کی خواہش ہے کہ سائیکلنگ کو قومی نصاب کا حصہ بنا دیا جائے۔ ’’ سٹارٹ آف بائیک ٹو سکول ویک‘‘ میں شائع ہونے والی ریسرچ سے ظاہرہوتا ہے کہ بچوں کے لئے سائیکلنگ اور سکوٹنگ سیفٹی پر زیادہ رقم خرچ کرنے کے لئے مضبوط سپورٹ موجود ہے۔ ہالفورڈز کا کہنا ہے کہ ایک بچے کے سائیکل پر سکول نہ جانے کی وجہ سیفٹی پر تشویش ہے۔ہالفورڈز کی ایماڈائنزنے کہا کہ ایک سال پہلے بہت سے بالغان نے دوبارہ بائیسکل کا استعمال شروع کیا، یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد بھی بائیک کا استعمال چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ریسرچ ظاہر کرتی ہے کہ پیرنٹس چاہتے ہیں کہ نوعمروں کو سائیکلنگ کی تعلیم دی جائے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ انہیں محفوظ سائیکلنگ میں مددگار ہے۔ ہم اس کے استعمال کے آغاز کی اہمیت جانتے ہیں اور اگلی نسل کو اس پر تعلیم دینے کی افادیت ہے۔اسی اثنا میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2 ملین پونڈز کے ایک پروجیکٹ کے تحت انگلش پرائمری سکولوں میں سائیکلوں کی مرمت کے لئے ورکشاپ قائم کرے گاتاکہ مزید بچے سائیکل پر یا پیدل چل کر سکول جائیں۔ ’’ ڈاکٹر بائیک کلینک ایسے علاقوں میں کھولے جائیں گے جہاں بچوں کو سائیکل کے مسلسل استعمال کے لئے اس کی مرمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سائیکلنگ اینڈ واکنگ وزیر کرس ہیٹن۔ ہیرس نے کہا ہے کہ سائیکلنگ اور واکنگ لوگوں کی صحت کے لئے اہم ہے، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ 2030 میں نصف سفر سائیکلنگ یا واکنگ کے ذریعے طے کیا جائے۔