ایزی جیٹ انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، یونین عہدیدار

September 28, 2020

لندن(پی اے ) ایزی جیٹ یونین کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایزی جیٹ ایک دھاگے پر لٹک رہی ہے بی بی سی کی حاصل کردہ ایک ریکارڈنگ کے مطابق مارٹن اینٹوسل نے کہاکہ کمپنی حقیقی معنوں میں انتہائی خطرناک صورت حال کاشکار ہے۔انھوں نے یہ بات ایئرلائن کے چیف فنانشیل افسر اینڈریو فنڈلے سے بات چیت کے بعد کہی ،تاہم ایزی جیٹ نے کہاہے کہ اینٹوسل یا کمپنی چیف فنانشیل کے خیالات کمپنی کی حقیقی صورت حال کی عکاسی نہیں کرتے۔اینٹوسل کی ملاقات پائلٹس یونین بالپا کے 3 دیگر نمائندوں اور ایزی جیٹ کے سینئر مینجمنٹ کے افسر کے ساتھ 2 ہفتہ قبل ہوئی تھی جس کے بعد اینٹوسل اورایزی جیٹ میں پائلٹس کی یونین کے نمائندے نے صورت حال کاسنگین قرار دیاتھا۔انھوں نے کہا تھا کہ اگلے موسم سرما کے دوران اچھا بزنس نہ ہوا اور ہم کافی رقم کمانے میں ناکام رہے تو حقیقی معنوں میں ہم ملازمت سے محروم ہوجائیں گے۔یہ ریکارڈنگ یونین کے عہدیداروں کی جانب سے اپنے ارکان کے سامنے پریزنٹیشن سے لی گئی ہے اس اجلاس میں ملازمین سے کہاگیاتھا کہ وہ اپنی ملازمتیں بچانے کیلئے ایئرلائن کی جانب سے جزوقتی ملازمت کی پیشکش کو قبول کرلیں ،دوسری تمام ایئرلائنز کی طرح ایزی جیٹ کو بھی کورونا کی وجہ سے سخت اقدامات پر مجبور ہونا پڑ اتھا اور اس نے اپنے 80فیصد پائلٹس حکومت کی بیروزگار اسکیم میں ڈال دئے تھے اور حکومت کے کورونا وائرس کے ہنگامی فنڈ سے 600ملین پونڈ حاصل کئے تھے۔مئی نے ایئر لائن نے مئی میں ایئرلائن نے پورے یورپ سے اپنے 4,500ملازمین کو لے آف کرنے کابھی اعلان کیاتھا۔لیکن بی بی سی کی حاصل کردہ ریکارڈنگ سےایزی جیٹ کی جانب سے حاصل کردہ ممکنہ دیگر اقدامات کی بھی نشاندہی ہوتی ہے ،یونین کے عہدیدار کے مطابق ایزی جیٹ اپنے 80فیصد طیاروں کی مالک تھی لیکن اس نے کمپنی میں رقم لانے کیلئے ان میں سے 30فیصد کو فروخت کرنے کے بعد انھیں دوبارہ لیز پر حاصل کرلیا، یونین عہدیدار کاکہناہے کہ موسم سرما بہت سنگین ہوگا اور ایئرلائن اپنے شیڈول میں سختی کے ساتھ کٹوتی کرے گی۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ موسم سرما کے دوران برطانیہ میں پروازوں کیلئے 90سے زیادہ طیاروں کا استعمال نہیں ہوسکے گا ایئرلائنز کی اپنی بیس ہیں لیکن اس موسم سرما کے کے دوران50 سے60 فیصد بیس ختم کردی جائیں گی ۔ ایئر بس اس سے قبل نیو کاسل ،لندن کے ایئرپورٹس سائوتھ اینڈ اور اسٹینسٹیڈ کو بند کرنے کااعلان کرچکی ہے۔ادھر بالپا نے جمعہ کو اعلان کیاہے کہ اس ایزی جیٹ کے ساتھ کسی بھی ضروری چھانٹی سے گریز کے حوالے سے معاہدہ ہوگیاہے۔ جبکہ 60 پائلٹس رضاکارانہ طورپر ملازمت چھوڑ کر چلے گئے اور ایئر لائنز کے 75 فیصد یعنی 1,500نے جز وقتی کام کرنے پر رضامندی کااظہار کیا،ایزی جیٹ کاکہناہے کہ کوروناکی وبا کی وجہ پوری ایئرلائن انڈسٹری متاثر ہوئی ہے۔ ایزی جیٹ نے دانشمندانہ اپروچ اختیار کی ہے اور ایئرلائن لیکویڈیٹی کے تمام آپشنز کاجائزہ لے رہی ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔موسم سرما میں پروازیں موسم گرما کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہیں ہم مناسب وقت پرمارکیٹ کو اپڈیٹ کردیں گے۔