دبئی: آئی سی سی ہیڈ کوارٹر کے ملازمین کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت، ہیڈ کوارٹرز بند

September 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر کے ملازمین کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہیڈ کوارٹرز چند دن کے لئے بند کردیا گیا ہے۔دبئی میں موجود اسٹاف گھروں سے کام جاری رکھیں گے ۔