ہماری توجہ ورلڈ کپ 2023 پر، ٹیم کا مضبوط کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، مصباح

September 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے ٹیم پہلے ہی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ 2019کے ورلڈ کپ کے بعد دو سنیئر کھلاڑی تو پہلے ہی ٹیم میں نہیں رہے تھے ۔ ٹیم کو مزید مضوط بنانے کے لئے ایک آدھ تبدیلی کرنا ہو گی تو کریں گے ۔ اس وقت ہماری توجہ ورلڈ کپ 2023 پر ہے ٹیم کا مضبوط کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں۔ واضح پالیسی کے ساتھ ایک کمبی نیشن بنائیں گے ۔گذشتہ روز ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لئے ضروری یہ ہے کہ جیت کی عادت ڈالی جائے ۔ 2017 چیمپئِنز ٹرافی کے بعد اس طرح ہارے کہ خود پر یقین ختم ہو گیا۔ دوبارہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں تسلسل قائم کریں گے ۔ ا نگلینڈ میں اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلی ۔ آئندہ بھی کھیلیں گے ۔ کھلاڑیوں پر اعتماد ہے پاکستان ٹیم پہلے جیسا مقام حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ورلڈ کپ 2023 ہماری نظروں میں ہے جو بھی پلاننگ کرنی ہے ورلڈ کپ 2023 کو ذہن میں رکھ کر کرنی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم میگا ایونٹ تک کلیئر مائنڈ کے ساتھ ایک کمبی نیشن بنانے میں کامیاب ہو جائیں اور اس کے ساتھ ہمارے پاس بیک اپ کھلای بھی ہوں تاکہ ضرورت پڑے تو اسی بیک اپ سے کھلاڑیوں کو لیں، ایک ٹیم کی شکل ہمارے پاس ہو اور میگا ایونٹ سے قبل ہمیں عین وقت پر تبدیلیاں نہ کرنا پڑیں اور نہ ہی کمبی نیشن کا سوچنا پڑے۔