ٹوکیو اولمپکس گیمز،ٹکٹ کی قیمت میں کمی ، کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

September 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اگلے سال جولائی میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس گیمز کے دوران منتظمین نے گیمز کے دوران کھلاڑیوں کی تعداد کم نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کھیلوں کے ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کسی بھی کھیل کے علاوہ افتتاحی اور اختتامی تقریب میں مفت پاس نہیں دئیے جائیں گے جبکہ آتش بازی کے آئٹم کو بھی مختصر رکھا جائے گا تاکہ اخراجات کو کم سے کم کیا جاسکے، ان کا کہنا ہے اولمپکس گیمز کے رواں سال التواء سے اخراجات خاصے بڑھ گئے ہیں ،گیمز کے انعقاد میں غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے اسپانسرز شپ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے ، اولمپکس گیمز اغلے برس 23جولائی سے شروع ہوں گے۔