حسن علی نے انجری سےنجات کیلئے جاری ری ہیب پروگرام میں رننگ شروع کردی

September 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاسٹ بولر حسن علی آسٹریلوی فزیو کی ہدایت کے مطابق کمر کی سنجیدہ نوعیت کی تکلیف سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔قائد اعظم ٹرافی میں ان کی کرکٹ مقابلوں میں واپسی کا امکان ہے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں احتیاط کے ساتھ کم بیک کرنے کی ہدایت کی ہےجبکہ حسن علی نے کمردرد سے نجات پانے کے لیے جاری ری ہیب پروگرام میں رننگ بھی شروع کردی۔ حسن علی پندرہ ماہ سے فٹنس مسائل کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دورہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے ان کی بحالی فٹنس پروگرام تیارکررکھا ہے۔