یمنی حکومت، حوثی باغیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ

September 28, 2020

صنعا (جنگ نیوز )یمن میں حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان گزشتہ 5 برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جہاں اقوام متحدہ کی نگرانی میں دونوں فریقین نے 15 سعودیوں سمیت 1081 قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط سوئٹزرلینڈ کے علاقے گلیون میں ہوئے۔