چین میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 16 کان کن ہلاک

September 28, 2020

بیجنگ(جنگ نیوز )چین میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 16کان کن ہلاک ہوگئے جب کہ ایک زخمی کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چونگ چنگ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان دب گئی جس کے نتیجے میں 17کان کن کان کے ملبے میں پھنس گئے۔