گستاخانہ خاکے شائع کرنے والےمیگزین کے دفترپرحملہ منڈی بہاؤالدین کے نوجوان نے کیا

September 28, 2020

پیرس(رضاچوہدری)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جمعہ کےروز ایک 18سالہ پاکستانی نوجوان نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی اخبار کے سابقہ دفتر کے باہر گوشت کاٹنے والے بغدے سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 4افراد زخمی ہوئے ،اس پاکستانی نوجوان کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے منڈی بہاالدین سے تھا،حملے کے الزام میں 9 افراد کو حراست میں لیا گیا ،ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ہے اور اس تعلق منڈی بہاوالدین کے گاوں سے ہے، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنےوالے میگزین کے دفتر پر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید 18 سالہ پاکستانی نوجوان نے کہا ہے کہ وہ چارلی ایبڈو میگزین کی جانب سے دوبارہ گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے سے اس کے جذبات شدید متاثر ہوئے اور اس نے اسی غصے کی بنا پر چارلی ایبڈو کے دفتر کے مقام پر حملہ کیا ۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے اسے ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے نیا خونی حملہ قرار دیا ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق حملے میں دستاویزی فلم بنانےکی کمپنی کے دو ملازمین زخمی ہوئے ہیں اور حملہ آور ان کو جانتا نہیں تھا۔