بھارتی ریاست تلنگانہ کے پولیس افسر کی70کروڑ روپے کی غیر قانونی دولت

September 28, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) بھارت کی ریاستتلنگانہ کےایک پولیس افسرکی70کروڑ بھارتی روپے کی غیرقانونی دولت کاسراغ لگایا گیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن بیوروکے حکام نے حیدرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کو گرفتار کرلیاہے۔کیونکہ اس کے گھر پر چھاپے کے دوران70؍ کروڑ روپے کے اثاثوں کا سراغ لگالیا گیا جو اس کی آمدن سے زائد اثاثوں کے زمرے میں آتا ہے ۔

اینٹی کرپشن افسران کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق پولیس افسر نرسیما ریڈی کی آنند پور میں 55ایکڑ زرعی زمین ، مدھیا پور میں 1960مربع گز کے 4پلاٹ ، 2عدد دیگر پلاٹ ، حفیظ پت میں چار منزلہ کمرشل کمپلیکس اور 2عدد گھر ملکیت ہیں جس میں مالیت 70؍ کروڑ روپے بنتی ہے ۔