میر شکیل کی گرفتاری آزادی صحافت پر قدغن، رہا کیا جائے، مقررین

September 28, 2020

میر شکیل کی گرفتاری آزادی صحافت پر قدغن، رہا کیا جائے، مقررین

لاہور(نمائندہ جنگ) ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میرشکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری کیخلاف اتوار کے روز بھی لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میںسینئر صحافیوں ظہیر انجم، عزیز شیخ، سیکرٹری جنگ ورکرز یونین محمد فاروق،رومیو جالب،منور حسین، وہاب خانزادہ،محمد علی ،محمد واجد ،افضل عباس، جنگ، جیو، دی نیوز، آواز ورکرز و دیگر شعبہ زندگی سے افراد نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں نیب اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزاد صحافت پر قدغن ہے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ میرشکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کرے۔میرشکیل الرحمٰن کی جدو جہد کی بدولت آزاد صحافت کے ساتھ جمہوریت بھی پروان چڑھے گی۔ ہم حکومت کو انتباہ کرتے ہیں وہ غیرقانونی ہتھکنڈوں سے باز آ ئے۔میر شکیل کی رہائی تک ہم احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کیلئے نعرہ بازی بھی کی گئی۔