خیبر پختونخوا حکومت کا دلیپ کمار اور کپور حویلی خریدنے کا فیصلہ

September 28, 2020

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے دلیپ کمار اور کپور حویلی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تاریخی گھروں کو خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں، خریداری کیلئے فنڈ محکمہ آثار قدیمہ ادا کرے گا۔ برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور کپور خاندان کی کپور حویلی کے لئے رقم مختص کر دی گئی۔محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈی سی پشاور کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس میں دونوں گھروں پر سیکشن فور نافذ کرکے قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کردی اس حوالے سے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد نے جنگ کو بتایا کہ دونوں تاریخی گھر انتہائی مخدوش حالت میں ہیں۔ د