یورپی ایئر لائنز نے مسافروں کی واپسی کیلئے کرایوں میں کمی کردی

September 28, 2020

پیرس(اے ایف پی/جنگ نیوز)یورپی ایئر لائنز نے مسافروں کی واپسی کیلئے کرایوںمیں کمی کردی کردی ،اے ایف پی کے مطابق کورونا بحران کے باعث دنیا بھر کی ائیر لائنز معاشی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہی ہیں، یورپی ائیر لائنز نے مسافروں کو راغب کرنے اور اپنی فلائٹس کو مسافروں سے بھرنے کیلئے کرایوں میں بڑی حد تک کمی کردی ہے ،فرانس کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریگینالڈ اوٹن کاکہنا ہے کہ مسافروں کو فلائٹس کی جانب آمادہ کرنے کیلئے قیمت اہم عنصر ہے اور ہم نے قیمتوں کو کم کردیا ہے۔