جسم فروشی کوئی جرم نہیں، ممبئی ہائیکورٹ

September 28, 2020

ممبئی (جنگ نیوز) ممبئی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جسم فروشی کوئی جرم نہیں یہ فیصلہ سناتے ہوئے ایک گیسٹ ہاؤس سے چھاپے کے دوران گرفتار کی گئیں تین خواتین جسم فروشوں کو فور ی طور پر رہائی کا حکم دیا۔

عدالت کے جج پرتھوی راج چون کا کہنا تھا کہ قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جس میں اپنی مرضی سے جسم فروشی جرم ہو۔

زبردستی کسی مرد یا عورت سے جسم فروشی کا کاروبار کرانا جرم ہے، تینوں خواتین کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ میٹرپولٹن مجسٹریٹ کا اقدام غیر قانونی ہے۔