ناانصافی کاخاتمہ خلافت راشدہ کے نظام سے ہوگا ، جے یو آئی

September 28, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) ملک سے کرپشن،نا انصافی ،قتل وغارت اورمہنگائی جیسے مسائل کا خاتمہ خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے اس مقصد کے لیے علماء اور عوام ملک میں پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے ۔دین اسلام سے دوری کی وجہ سے ملک مسائل میں گہرا ہوا ہے اور اقتصادی وسیا سی بحران دن بدن بڑھتا ہی چلا جارہا ہے،عقیدہ ختم نبوت اہل بیت اور صحابہ کرام کی شان اور پاکستان کا دفاع ہر مسلمان کا فرض ہے، ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان نے جامع مظاہرالعلوم المدنیہ پھول نگراور جامعہ حنفیہ اسلام پورہ میں عظمت صحابہ واہل بیت کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان اجتماعات سے مولانا محمد کفیل خان ،مولانا عبد القوی صدیقی ،مفتی انیس احمد مظاہری ،سید سلمان گیلانی ،حافظ قاسم گجر،قاری محمد سعد ،مولانا اعجا ز احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کی رپورٹ پاکستان کے خلاف نئی سازش ہے ایسی سازشوں کے آگا ہ کر نے کے لیئے علماء اور مشاءخ کو حجروں سے باہر نکلنا ہو گا مولانا محمد امجد خان نے پھول نگر میں بھی سمینار سے خطاب کیا۔