ادویات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے، ن لیگ

September 28, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے ادویات بجلی کے نرخوں میں ظالمانہ اضافے اور گرانفروشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں اور94 ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافے کو مستردیا ہے اور اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی مافیا اور پیٹرول مافیا کے بعدادویات کی قیمتوں میں اضافے سے ادویات مافیا بھی جیت گیا جس سے ثابت ہوگیا کہ تبدیلی سرکار ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ملک بھر کے علما مشائخ ادویات بجلی کے نرخوں میں ظالمانہ اضافے اور مہنگائی کے سونامی کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقے میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ موجودہ حکومت مافیاز اور مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہے ہیں۔آٹا بحران پر حکومتی رویہ نے چینی سیکنڈل کی یاد تازہ کردی ہے۔عوام کا دل تبدیلی سے بھر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے، مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویزبٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چندہ پارٹی کے بعد ”پروپیگنڈہ پارٹی“ بن گئی ہے۔مسلم لیگ(ن) نوازشریف کی قیادت میں متحدہے۔تحریک انصاف ملک کا نظام چلانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ملکی سسٹم چلانے میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی انتشار پھیلانے میں مصروف ہے ۔