مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے ملازمین 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم

September 28, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر) مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام (ایم این سی ایچ) کے پی سی ون کی 20 جون کو مدت ختم ہو گئی۔ حکومت کی جانب سے پروگرام میں توسیع نہ دینے پر ملازمین کی 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئیں ۔ پروگرام کی مدت ختم ہو گئی جس کی تاحال توسیع نہیں مل سکی، ماں بچہ صحت پروگرام کو ادویات خریداری کیلئے رواں مالی سال میں بجٹ بھی نہیں ملا۔7ہزار کے قریب ملازمین صوبہ بھر میں کام کر رہے ہیں ۔ ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پروگرام میں توسیع کر کے ان کے معاشی مستقبل کو محفوظ کیا جائے اور تنخواہوں کی ادائیگی جلد کی جائے ۔جبکہ ایم این سی ایچ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار نے بتایاکہ ایم این سی ایچ پروگرام کےملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ نہیں ملی اورجس کی بنیادی وجہ پروگرام کی توسیع ہونا باقی ہے انہوں نے بتایاکہ پی ڈی ڈبلیو بی کی میٹنگ آج ہونا ہے جس میں پروگرام کی توسیع کی منظوری دے دی جائے گی جس کے بعد ملازمین کو تنخواہیں بھی ملنا شروع ہو جائیں گی ۔