کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی کی اختتامی تقریب آججام کمال مہمان خصوصی ہونگے

September 28, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پریس کلب کی دس روزہ گولڈن جوبلی کی اختتامی تقریب آج شام 6 بجے ہوگی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہونگے۔ کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز19ستمبرکو ہوا تھا، اس دوران صحافیوں کے لئے کھیلوں کےانڈور مقابلوں ، صحافیوں کے اہلخانہ کیلئے عشائیہ ،ثقافتی شو، تین روزہ کتب میلہ ، مشاعرہ، میوزیکل نائٹ، سی پیک منصوبے ،صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے اور 18 ویں آئینی ترمیم سے متعلق سیمینارز منعقد کئے گئے اس دوران پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا تین روزہ اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ گولڈن جوبلی کی دس روزہ تقریبات کی اختتامی تقریب آج شام6 بجے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر منعقد کی جائے گی۔