محکمہ سکولز کا 48 ہزار سرکاری سکولوں میں طلبا شماری کرانے کا فیصلہ

September 28, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)سکولوں میں سالانہ طلبا شماری 31 اکتوبر کو ہوگی تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے صوبہ بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں طلبا شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا، سکول شماری ہرسال کی طرح رواں سال بھی 31 اکتوبر کو کرائی جائے گی، سکولوں میں موجود طلباء، اساتذہ،سٹاف ،کمرے ، فرنیچر سمیت تمام انفرسٹرکچر کا ڈیٹا آن لائن حاصل کیاجائےگا۔سکول سربراہان کوایک دن میں تمام ڈیٹا سیس پر درج کرنا ہوگا، محکمہ تعلیم کی مطابق سکول شماری کا کام ایک روز میں مکمل کیا جائے گا۔