دبئی جانے والی فلائٹ کا مسافر گرفتار

September 28, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے حکام کی ایئر پورٹ پر کارروائی ،ملتان سے دبئی جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے والے بلیک لسٹ مسافر کو اپنی تحویل میں لےلیا گیا ،جس کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیل کے مطابق ڈی جی خان کا رہائشی اسماعیل جیانی گزشتہ روز دبئی جانے کے لئے ملتان ایئر پورٹ پہنچا جہاں ایف آئی اے ملازمین نے مسافر کو بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے اپنی تحویل میں لے لیا۔