دھوکہ دہی کا الزام،4افراد پر مقدمہ درج

September 28, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نےشہری سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی رقم لیکر رفوچکر ہونے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس کو احسن نواز نے بتایا کہ ملزم محمد یوسف ، محمد ناصر نے اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مجھ سے کار کا سودا دس لاکھ روپے میں طے کرکے پیسے وصول کرلیئے اور کاغذات مجھے دے دیئےبعد ازاں کاغذات جعلی ثابت ہوئے اور ملزمان کار کے ساتھ فرار ہوگئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔