ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آبادکا الیکشن شیڈول جاری

September 28, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد کا الیکشن شیڈول جاری کر دیا ۔شیڈول کے مطابق فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر مقرر کی گئی ہے، کاغذات کی جانچ پڑتال 30 ستمبر ہو گی اور الیکشن 3 اکتوبر کو ہو گا ۔الیکشن میں 2 پینل حصہ لے رہے ہیں ایک پینل کے صدارت کے امیدوار ڈاکٹر معظم خان اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ڈاکٹر وقار اقبال ہیں جبکہ دوسرے پینل کے صدارت کے امیدوار ڈاکٹر فرہاد طوری اور جنرل سیکرٹری کی امیدوار لیڈی ڈاکٹر ثوبیہ حنیف ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فرائض پی ی اے کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر سلیم خان یوسفزئی اور ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر اجمل محمودانجام دیں گے۔