مسافروں کو ٹکٹ نہ دینے اور مہنگے داموں فروخت، وزیر آعظم نوٹس لیں

September 28, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اورسیز پاکستانیوں نے پی آئی اے کی جانب مسافروں کو ٹکٹ نہ دینے اورمہنگے داموں فروخت کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ھے کہ حکومت بتائے وہ خصوصی جہاز کسے لے جارہے ہیں مستحق افراد تو ٹکٹس سے محروم ہیں ۔پشاور پریس کلب میں سعودیہ جانیوالے مختلف اضلاع کے مسافروں فیصل خان،خائستہ زادہ اور بخت حسین بونیری نے دیگر مسافروں کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشتمیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے اور سیز پاکستانیوں کو موجودہ حکومت نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے اور اورسیز محنت کش ٹکٹس کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ہمارے ویزے 30 ستمبر کو ختم ہورہے ہیںہمیں ابھی تک ٹکٹ نہیں مل رہے جبکہ ریٹرن ٹکٹ کے لیے پہلے سینکڑوں ریال دے چکے, اب پی آئی اے ڈیڑھ لاکھ تک کا ٹکٹ دے رہی ہے, وہ بھی نہیں ملتاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں ریڑھ کی ہڈی کہا, پی آئی اے ریڑھ کی ہڈی توڑ رہی ہے,سینکڑوں مزدور ٹکٹ سے محروم ہیں, حکومت بتائے وہ خصوصی جہاز کسے لے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی نے گھر کا سامان بیچا تو کسی نے شریک حیات کے سونے کے سیٹ, کوئی زمین بیچ کے ویزہ لیا اب ہم کہاں جائیں۔