کورونا وائرس، چین میں 6 ماہ بعد آٹو شو

September 28, 2020


گزشتہ سال چین سے پھیلنے والی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہو کر ہی رہ گیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث تمام تر عوامی تقریبات، فیشن کے میلے اور دیگر ایونٹس منسوخ کر دیے گئے تھے۔

اب چین میں صورتحال بہتر ہونے پر معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے اور کورونا وبا کے 6 ماہ بعد چین میں آٹو شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جدت اور لگژری چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک ساتھ جمع ہو گئی ہے، 6 ماہ بعد بیجنگ آٹو شو میں چمچماتی گاڑیوں کے نئے ماڈلز متعارف کرائے گئے جب کہ اُڑنے والی کار سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

بیجنگ آٹو شو میں جہاں مختلف کمپنیوں نے گاڑیوں کے نئے ماڈلز متعارف کرائے تو وہیں اُڑنے والی کار بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی۔