اسکیٹنگ شوز پہن کر رسی کودنے کا عالمی ریکارڈ

September 28, 2020

بھارتی شہری نے اسکیٹنگ شوز پہن کر رسی کودنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دارالحکومت دہلی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ زورآور سنگھ نے اسکٹینگ شوز پہن کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

زورآور سنگھ نے 30 سیکنڈ میں 147 مرتبہ رسی کودنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

زورآور سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں چھ دن اسکیٹنگ شوز پہن کر رسی کودنے کی مشق کرتا ہے، روزانہ چار گھنٹے کی پریکٹس سے اس قابل ہوا کہ عالمی ریکارڈ بناسکا۔