سندھ میں نرسری سے آٹھویں تک کلاسز کا آغاز

September 28, 2020


سندھ میں کورونا وباء کے باعث تقریبا 7 ماہ بعد نرسری سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسیں آج سے شروع ہوگئیں، بچے ماسک لگا کر اسکول آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام اسکولوں کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور اسکول آنے والے بچوں کا درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں پرائمری اسکول 30 ستمبر سے کھولے جائیں گے، بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد نرسری سے پانچویں جماعت کی کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کی جامعات میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔